مغربی ارجنٹینا اور اس کے پڑوسی ملک چلی کے آس پاس آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم زلزلے سے اب تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امریکی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چلی اور اس کے پڑوسی ملک ارجنٹائن میں
6.4 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن دونوں ہی ممالک میں زلزلے
سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔